خبرنامہ

الائیڈ بینک کا برطانوی کمپنی سے معاہدہ

اسلام آباد ۔ 10 نومبر (ملت + اے پی پی) الائیڈ بینک لمیٹڈ نے دنیا بھر سے رقوم کی تیز ترین اور محفوظ ترسیل کو یقینی بنانے کیلئے سامل ورلڈ گروپ برطانیہ کی ذیلی کمپنی ایل سی سی سے معاہدہ کیا ہے جس سے ایل سی سی کے دنیا بھر میں 2 لاکھ 50ہزار سے زیادہ دفاتر کے ذریعے رقوم پاکستان منتقل اور الائیڈ بینک کی ملک کے دوردراز اور دشوار گذار علاقوں سمیت بڑے شہروں میں واقع 1080 برانچز سے وصول کی جا سکیں گی۔ بینک کے جاری بیان کے مطابق ایل سی سی سے رقوم کی منتقلی کے حوالے سے کئے جانے والے معاہدے سے ترسیلات زر کے فروغ میں مدد ملے گی۔