خبرنامہ

امریکا میں خام تیل کے نرخوں میں کمی

نیویارک (ملت + اے پی پی) امریکا میں خام تیل کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ ڈالر کی مستحکم شرح تبادلہ اور مقامی تیل کی پیداوار میں اضافہ ہے۔نیویارک میں برنٹ نارتھ سی کروڈ کے سودے وقفے سے قبل 16 سینٹ کم ہوکر 55.49 ڈالر فی بیرل طے پائے۔ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے 30 سینٹ (0.6 فیصد)کمی کے بعد 53.06 ڈالر فی بیرل طے پائے۔