خبرنامہ

امریکا میں گرم موسم کی پیشنگوئی، قدرتی گیس کی قیمتوں میں ریکارڈکمی

SNGPL for judicious use of ga

نیویارک (ملت + اے پی پی) امریکا میں گرم موسم کی پیشنگوئی کے بعد قدرتی گیس کی قیمتوں میں ریکارڈکمی ہوئی۔ امریکی میڈیا کے مطابق رواں سال کے آغاز سے لے کر اب تک قدرتی گیس کی قیمتوں میں مجموعی طور پر30فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کی فی ملین برٹش تھرمل یونٹس کمی کی شرح 2.774 ڈالر بنتی ہے۔ سیزن کے آغاز سے لے کر اب تک قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ دسمبرمیں قیمتوں میں کمی کی شرح 3.58ڈالر فی ملین برٹش تھرمل یونٹس رہی اسی طرح جنوری اورفروری میں یہ شرح بالترتیب 3.29 اور2.91 ڈالر ریکارڈکی گئی ۔