خبرنامہ

امریکا میں گندم کے نرخوں میں کمی

شکاگو (ملت + اے پی پی) امریکا میں گندم کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ جنوبی علاقے میں بہتر موسم کے باعث جنس کی پیداوار میں اضافے کا امکان ہے۔شکاگو بورڈ آف ٹریڈ میں مئی کیلئے گندم کے سودے 10 سینٹ کم ہوکر 4.30 ڈالر فی بشل طے پائے۔مکئی کے اسی عرصے کیلئے سودے 3.25 سینٹ کم ہوکر 3.61 ڈالر فی بشل طے پائے۔سویا بین کے مئی کیلئے سودے 1 سینٹ کمی کے بعد 10.05 ڈالر فی بشل طے پائے۔