خبرنامہ

امریکی آئل مارکیٹ میں خام تیل کے نرخوں میں3 فیصد سے زیادہ کمی

نیویارک ۔ 12 نومبر (ملت + اے پی پی) امریکی آئل مارکیٹ میں خام تیل کے نرخوں میں3 فیصد سے زیادہ کمی ہوئی جس کی وجہ عالمی منڈی میں تیل کی ترسیل میں اضافہ ہے۔ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے نرخ 1.51 ڈالر (3.4 فیصد) گرنے کے بعد 43.14 ڈالر فی بیرل رہے۔برنٹ نارتھ سی کروڈ کے سودے وقفے سے قبل 1.50 ڈالر (3.27 فیصد) گر کر 44.34 ڈالر فی بیرل طے پائے۔ اوپیک ممالک کی جانب سے جاری حالیہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ تیل کی پیداوار 2,40,000 بیرل اضافے کے ساتھ 33.64 ملین بیرل یومیہ رہی۔