خبرنامہ

امریکی مارکیٹ: خام چینی اور اربیکا کافی کے نرخ

نیویارک (ملت + اے پی پی) امریکی مارکیٹ میں خام چینی اور اربیکا کافی کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ برازیلین کرنسی میں اتار چڑھاؤ ہے۔انٹرنیشنل کموڈٹی ایکسچینج میں مارچ کیلئے خام چینی کے سودے 0.1 سینٹ (0.5 فیصد) بڑھ کر 19.94 سینٹ فی پونڈ طے پائے۔ایکسچینج میں مارچ کیلئے اربیکا کافی کے نرخ 1.25 سینٹ (0.8 فیصد) بڑھ کر 1.5665 ڈالر فی پونڈ رہے۔مارچ کیلئے سفید چینی کے نرخ 1.90 ڈالر (0.4 فیصد ) بڑھ کر 529.40 ڈالر فی ٹن طے پائے۔