خبرنامہ

امریکی مارکیٹ میں روئی کے نرخ

نیویارک (ملت + اے پی پی) امریکی مارکیٹ میں روئی کے نرخوں میں 1 فیصد اضافہ ہوا جس کی وجہ چین کی فصل میں خرابی کے امکانات کے باعث طلب میں اضافہ ہے۔انٹرنیشنل کموڈٹی ایکسچینج میں روئی کے مارچ کیلئے سودے 0.77 سینٹ (1.08 فیصد ) بڑھ کر 72.02 سینٹ فی پونڈ رہے۔مارکیٹ میں روئی کی 15180 گانٹھوں کا کاروبار ہوا جو گزشتہ روز سے 3261 گانٹھیں زیادہ ہے۔چین کے ژینگ ژو کموڈٹی ایکسچینج میں روئی کے نرخ 1.84 فیصد اضافے کے ساتھ 16080 یوان فی ٹن طے پائے۔