خبرنامہ

انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے 40 پیسے سستا ہو کر 132 روپے کا ہوگیا

کراچی: (ملت آن لائن) انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں ایک روپے 40 پیسہ کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر 132 روپے 40 پیسے کا ہوگیا۔

کاروبار کے دوران اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں ایک روپے اور انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے 40 پیسے سستا دیکھا گیا۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی خریداری 131.50 پیسے رہی جب کہ ڈالر کی فروخت 132 روپے 50 پیسے دیکھی گئی۔

انٹربینک میں ڈالر ایک روپے 40 پیسے سستا ہوا اور کاروبار کے دوران ڈالر 132 روپے 40 پیسے کا ہوگیا۔