خبرنامہ

انڈسٹریل اینڈ کمرشل بینک آف چائنا نے بھارت میں چھوٹے کاروبار کے لئے 200 ملین ڈالر کا فنڈ قائم کر دیا

بیجنگ ۔(ملت آن لائن) بھارت میں انڈسٹریل اینڈ کمرشل بینک آف چائنا نے چھوٹے کاروبار کے لئے قرضہ دینے کے لئے 200 ملین ڈالر کا فنڈ قائم کر دیا۔چینی دارلحکومت بیجنگ میں سرمایہ کاری کانفرنس کے دوران بھارتی سفارتکار اور بینک حکام کے مطابق انڈسٹریل اینڈ کمرشل بینک آف چائنا (آئی سی بی سی )بھارت میں چھوٹے اور درمیانی کاروبار میں سرمایہ کاری کرے گا جس کے لئے 200 ملین ڈالر کا فنڈ قائم کر دیا گیا ہے۔آئی سی بی سی کے چیف ایگزیکٹیو زینگ بن نے کہا ہے کہ بینک بھارت میں فنڈ کی کمی کا شکار چھوٹے اور درمیانی درجے کے کاروبار کے لئے فنڈز دے گا جو کہ بھارتی معشیت کے 32 فیصد کے حصہ دار ہیں۔انھوں نے کہا کہ 30 ملین ڈالر کا فنڈ نئے کاروبار شروع کرنے کے لئے استعمال کیا جائے گا۔