خبرنامہ

انڈونیشیا: گندم کی درآمد میں 7 فیصد اضافے کا امکان

جکارتہ (ملت + اے پی پی) انڈونیشیاء میں رواں سال کے دوران گندم کی درآمد میں 7 فیصد سے زیادہ اضافے کا امکان ہے جس کی وجہ گنجان آباد ملک میں اس کی کھپت میں اضافہ ہے۔ملک کی انڈسٹری ایسوسی ایشن کی جانب سے گزشتہ روز جاری بیان کے مطابق انڈونیشیاء میں خوراک کی ضروریات کیلئے گندم کی کھپت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جس کی وجہ بڑھتی آبادی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ رواں سال کے دوران گندم کی درآمد میں 7 فیصد اور 2017 ء کے دوران 8 فیصد سے زیادہ اضافے کا امکان ہے۔