خبرنامہ

ایشائی مارکیٹ میں ربڑ کی قیمتوں میں اضافہ

ٹوکیو (ملت + اے پی پی) ایشائی مارکیٹ میں ربڑ کی قیمتوں میں اضافہ کا رحجان رہا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز ٹوکیوکموڈیٹی ایکسچینج میں فی کلوگرام ربڑ کی قیمت میں 2.9ین کا اضافہ ہوا اورمستقبل میں خریداری کے معاہدے 274.7ین فی کلوگرام میں طے پائے۔شنگھائی فیوچرز کے تحت فی ٹن قیمتوں میں 130یوان کا اضافہ ہوا اورمستقبل کے سودے 18855یوان فی ٹن میں طے پائے۔