خبرنامہ

ایشیاء حصص بازاروں میں ملا جلا رجحان

ہانگ کانگ (ملت + اے پی پی) ایشیاء حصص بازاروں میں جمعرات کو ملا جلا رجحان رہا۔ ہانگ کانگ سٹاک ایکسیچنج میں ہینگ سینگ انڈیکس میں 1.30فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور انڈیکس میں مجموعی طورپر 309.13پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس میں 0.17فیصد کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 3247.16پوائنٹس پر بند ہوا ۔ شین زین کمپوزیٹ انڈیکس میں اضافے کی شرح 0.19فیصد رہی ، انڈیکس 3.85پوائنٹس کے اضافے کے بعد 2030.61پوائنٹس تک پہنچ گیا۔ ٹوکیو اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری سرگرمیوں میں نکئی 225انڈیکس میں تقریباً 100پوائنٹس کی کمی ہوئی اور اندیکس 19477.34پوائنٹس تک گر گیا ۔ ٹاپکس انڈیکس میں مجموعی طور پر 0.54فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔