خبرنامہ

ایشیائی سٹاک مارکیٹس میں جمعرات کو کاروباری سرگرمیوں میں ملا جلا رجحان

ٹوکیو (ملت + اے پی پی) ایشیائی سٹاک مارکیٹس میں جمعرات کو کاروباری سرگرمیوں میں ملا جلا رجحان رہا۔ایشیائی ایم ایس سی آئی براڈسٹ انڈیکس آف ایشیاء پسیفک ایکس جاپان میں 0.2 اضافہ ہوا ۔ٹوکیو سٹاک کا مرکزی نکئی225 انڈیکس 0.53 فیصدڈاؤن کے ساتھ 19,335.20 پر بند ہوا جبکہ ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈیکس 0.49 فیصد اپ کیساتھ24,112.44 پر بند ہوا۔ شنگھائی کمپوزٹ 0.33 فیصد اضافے کے ساتھ 3,223.71 اور شنزن کمپوزٹ 0.41 فیصد اپ کے ساتھ 1954.99 کی سطح پر بند ہوئے۔کراچی سٹاک کے ایس ای 100 انڈیکس میں 0.02 فیصد اضافے کے ساتھ 49,226.05 پر پہنچا اور سیؤل کا کوسپی انڈیکس 0.18 فیصد ڈاؤن کے ساتھ 2,080.19 پر بند ہوا۔انڈونیشیا اور ملائشیا کی سٹاک ایکس چینجز میں مندی چھائی رہی۔