خبرنامہ

ایشیائی سٹاک مارکیٹس میں ملا جلا رجحان

ہانگ کانگ (ملت + اے پی پی) ایشین سٹاک مارکیٹس میں منگل کو ملا جلا رجحان رہا جس کی وجہ امریکی و یورپی منڈیوں میں غیر یقینی کی صورتحال اور امریکی جاب ڈیٹا رپورٹ کے انتظار میں سرمایہ کاروں کی محتاط کاروباری سرگرمیاں ہیں۔ٹوکیو سٹاک مارکیٹ میں حصص کی قیمتوں کا آغاز مندی پر ہوا جو مندی پر ہی بند ہوا۔نکی 225 انڈیکس 34.99 پوائنٹ (0.18 فیصد) کم ہوکر 19344.15 پوائنٹ رہا۔ٹاپکس انڈیکس 0.14 پوائنٹ (0.01 فیصد) بڑھ کر 1555.04 پوائنٹ پر بند ہوا۔ہانگ سٹاک مارکیٹ میں حصص کے نرخوں میں اضافہ ہوا۔ہینگ سینگ انڈیکس 33.42 پوائنٹ (0.14 فیصد) بڑھ کر 23629.70 پوائنٹ پر بند ہوا۔شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 0.78 پوائنٹ کم ہوکر 3233.09 پوائنٹ رہا۔شینزن کمپوزٹ انڈیکس 0.64 پوائنٹ بڑھ کر 2026.18 پوائنٹ پر بند ہوا۔