خبرنامہ

ایشیائی فوریکس میں امریکی ڈالر ڈگمگا گیا

ٹوکیو (ملت + اے پی پی) امریکی فیڈرل بینک کی جانب سے مرکزی شرح سود میں اضافے نے ایشیائی فوریکس میں ڈالر کو گرا دیا جبکہ ڈچ انتخابات میں یورپین مخالف سیاسی جماعت کی نشتوں کی شرح میں کمی نے یورو کو باؤنس دیدیا۔ٹوکیو فوریکس میں ایشیاء کی چھے بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں ڈالر کی ڈی ایکس وائے انڈیکس میں شرح تبادلہ 100.510 پر آگئی۔یورو کی قدر ایک رات میں 1.2فیصد بڑھنے کے ساتھ ٹوکیو ٹریڈ میں 1.0727 ڈالر رہی۔برچانوی پاؤنڈ کے تبادلے گراوٹ کے ساتھ 1.2274ڈالر میں ہوئے۔