خبرنامہ

ایشیائی مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخ

ٹوکیو (ملت + اے پی پی) ایشیائی مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ چین کی جانب سے طلب میں کمی ہے۔ٹوکیو کموڈٹی ایکسچینج میں مئی کیلئے خام ربڑ کے سودے 3.4 ین (1.4 فیصد )کم ہوکر 239.9 ین (2.13 ڈالر ) فی کلوگرام طے پائے۔شنگھائی فیوچر ایکسچینج میں مئی کیلئے خام ربڑ کے سودے 35 یوان گرنے کے بعد 18740 یوان (2718.74 ڈالر ) فی ٹن طے پائے۔سنگاپور کموڈٹی ایکسچینج میں خام ربڑ کے دسمبر کیلئے سودے 2.9 سینٹ کم ہوکر 171.9 سینٹ فی کلوگرام رہے۔