خبرنامہ

ایشیائی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر مستحکم

ٹوکیو (ملت + اے پی پی) ایشیائی فوریکس مارکیٹ میں بدھ کو امریکی ڈالر کی قدر کو استحکام حاصل رہا،ٹوکیو اور ہانگ کانگ ٹریڈ میں امریکی ڈالر کی شرح تبادلہ 114.400ین رہی جبکہ یورو کو 1.0579 ڈالر شرح تبادلہ سے خریدا گیا۔جنوبی کورین ڈالر کی قدر بدھ کوامریکی ڈالر کے مقابلے میں کم ہوئی،تھائی باہت،سنگا پورین ڈالر اور ملائشین رنگٹ بھی ڈالر کے مقابلے میں دباؤ میں رہے۔ڈالر انڈیکس ڈی ایکس وائے 101.220 پر رہا۔