خبرنامہ

ایشیائی مارکیٹ میں ربڑ کی قیمتوں میں اضافہ

ٹوکیو (ملت + اے پی پی) ایشیائی مارکیٹ میں ربڑ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ گذشتہ روز کاروباری سرگرمیوں کے دوران ربڑ کی قیمتوں میں مجموعی طور پر 1.5فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد قیمتیں ایک ہفتے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔ ٹوکیو کموڈیٹی ایکسچینج میں اگست کیلئے ربڑ کی قیمتوں میں 4ین فی کلوگرام اضافہ ہوا اور مستقبل میں خریداری کے معاہدے 266ین فی کلو گرام میں طے پائے۔ سنگا پور میں سائیکوم ایکسچینج کے تحت قیمتوں میں 3سینٹ فی کلو گرام کا اضافہ ہوا اور مستقبل میں خریداری کے معاہدے 199.7سینٹ فی کلوگرام میں طے پائے ۔