خبرنامہ

ایشین سٹاک مارکیٹس میں تیزی

ہانگ کانگ۔ (ملت آن لائن) ایشین سٹاک مارکیٹس میں تیزی رہی جس کی وجہ چینی و جاپانی کرنسیوں کی ڈالر کے مقابلے میں شرح تبادلہ میں کمی ہے۔ٹوکیو کا نکی 225 انڈیکس 36.65 پوائنٹ (0.16 فیصد) بڑھ کر 23506.04 پوائنٹ پر بند ہوا۔ٹاپکس انڈیکس 2.74 پوائنٹ (0.16 فیصد) اضافے کے ساتھ 1763.86 پوائنٹ پر بند ہوا۔ ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈیکس وقفے پر 113 پوائنٹ (0.4 فیصد) بڑھ کر 26286.29 پوائنٹ پر آ گیا۔شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس ابتدائی تجارتی سرگرمیوں کے دوران 2.71 پوائنٹ (0.10 فیصد) بڑھ کر 2723.72 پوائنٹ جبکہ شینزن کمپوزٹ انڈیکس 2.10 پوائنٹ (0.15 فیصد) اضافے کے ساتھ 1387.19 پوائنٹ رہا۔