خبرنامہ

ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخ

ٹوکیو (ملت + اے پی پی) ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخ 17 ماہ کی بلند ترین سطح پر رہے جس کی وجہ چین کی جانب سے طلب اور تیل کے نرخوں میں اضافہ ہے۔ٹوکیو کموڈٹی ایکسچینج میں اپریل کیلئے خام ربڑ کے سودے 5.4 ین (2.4 فیصد) بڑھ کر 229.5 ین (2.07 ڈالر) فی کلوگرام طے پائے جو کہ 25 جون 2015 ء کے بعد بلند ترین سطح ہے۔شنگھائی فیوچر ایکسچینج میں خام ربڑ کے جنوری کیلئے سودے 970 یوان بڑھ کر 17575 یوان (2551.91 ڈالر ) فی ٹن طے پائے۔سنگاپور کموڈٹی ایکسچینج میں خام ربڑ کے دسمبر کیلئے سودے 0.8 امریکی سینٹ بڑھنے کے بعد 174.5 سینٹ فی کلوگرام طے پائے۔