خبرنامہ

ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں ملا جلا رجحان

ٹوکیو (ملت + اے پی پی) ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں ملا جلا رجحان رہا جس کی وجہ اس کی بڑھتی طلب ہے تاہم ین کی شرح تبادلہ میں تیزی کے باعث اضافہ محدود رہا۔ ٹوکیو کموڈٹی ایکسچینج میں اگست کیلئے خام ربڑ کے سودے 3.1 ین بڑھ کر 276 ین (2.43 ڈالر) فی کلوگرام طے پائے۔شنگھائی فیوچر ایکسچینج میں مئی کیلئے خام ربڑ کے سودے 160 یوان کم ہوکر 18710 یوان (2713.52 ڈالر) فی ٹن پر بند ہوئے۔ سنگاپور کموڈٹی ایکسچینج میں اپریل کیلئے خام ربڑ کے سودے 4.8 امریکی سینٹ کم ہوکر 210.50 سینٹ فی کلوگرام طے پائے۔