خبرنامہ

برطانوی پاؤنڈ کی شرح تبادلہ میں اضافہ، ڈالرکی شرح تبادلہ میں کمی

ٹوکیو ۔(ملت آن لائن) ایشیائی فوریکس مارکیٹس میں برطانوی پاؤنڈ کی شرح تبادلہ میں اضافہ اور ڈالر کی شرح تبادلہ میں کمی آئی ہے۔پیر کو ایشیائی ٹریڈ میں پاؤنڈ سٹرلنگ کی شرح تبادلہ 0.2 فیصد اضافہ کے ساتھ1.2989.ڈالر اور ڈالر کی شرح تبادلہ 0.1 فیصد کمی کے ساتھ 113.17 ین رہی۔یورو 1.1387 ڈالر میں تبدیل ہوا۔ٹوکیو میں چھ بڑی کرنسیوں کی ڈالر میں شرح تبادلہ ظاہر کرنے والی باسکٹ ڈالر ڈی ایکس وائے انڈکس96.459 پر رہا۔ ایشیاء میں پیر کو بغیر کسی واضح کمی یا بیشی کے ساتھ سونے کے سپاٹ نرخ برائے جنوری سپلائی 1,232.2 ڈالر فی اونس طے پائے۔