خبرنامہ

بنک آف چائنا جلد ترکی میں اپنا کام شروع کر دے گا

انقرہ (ملت + آئی این پی) بنک آف چائنا اس سال کے آخرتک ترکی میں اپنا کام شروع کر دے گا ، اس سلسلے میں ہمیں کی قسم کے کوئی مسائل درپیش نہیں ہیں ، بنک آف چائنا کے نائب صدر اوردیگر نمائندوں نے کے ساتھ اہم منصوبوں پر بات چیت مکمل کر لی ہے ، اب ہم وہ توانائی استنبول پل اور چینل کے بارے میں غور کررہے ہیں ، ہم سلک روڈ منصوبے میں بھی دلچسپی رکھتے ہیں ۔یہ بات ترکش بینکنگ ریگولیشن اینڈ سپرویژن ایجنسی کے صدر مہمت علی اکبن نے بتائی ہے ۔استنبول چینل یا استنبول کینال ترکی کا ایک منصوبہ ہے جس کے ذریعے مصنوعی طورپر ایک راستہ بنا کر بلیک سی کو بحیرہ مارمارا سے ملا دیا جائیگا ۔