خبرنامہ

بھارتی فائن کاٹن یارن پر درآمدی ڈیوٹی عائد

پاکستان:(ملت+اے پی پی) نے بھارتی فائن کاٹن یارن پر درآمدی ڈیوٹی عائد کر دی ہے۔ بھارتی فائن کاٹن یارن پر 26 روپے نواسی پیسے سے لے کر 55 روپے اسی پیسے فی کلو تک درآمدی ڈیوٹی عائد کی گئی ہے، یہ ڈیوٹی اٹھارہ جنوری سے اگلے چار ماہ تک کے عرصے کے لیے موثر رہے گی۔ نیشنل ٹیرف کمیشن نے تحقیقات کے بعد یہ محسوس کیا تھا کہ بھارت کی سبسڈی یافتہ کاٹن یارن سے پاکستان کی مقامی یارن صنعت کو نقصان ہو رہا ہے۔