خبرنامہ

بھارت میں سویا آئل کی قیمتوں میں اضافہ

نئی دہلی (ًٌٹ + اے پی پی) بھارت میں سویا آئل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان جاری ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نیشنل کموڈیٹی اینڈ ڈیری ویٹو ایکسچینج کے تحت گذشتہ روز سویا آئل کی قیمتوں میں 1.3فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا اورمستقبل میں خریداری کے معاہدے 663 روپے یا 9.95 ڈالر فی 10کلوگرام میں طے پائے۔ شکاگوبورڈ آف ٹریڈ کے تحت بھارتی سویا آئل کی قیمتوں میں اضافے کی شرح 1.3فیصد ریکارڈ کی گئی۔