خبرنامہ

بھارت 1.5ملین ٹن چینی درآمد کرے گا

دبئی (ملت + اے پی پی) بھارت جاری مالی سال کے دوران 1.5ملین ٹن چینی درآمد کرے گا۔ برطانوی خبررساں ایجنسی کے مطابق یہ بات ملک میں شوگر ٹریڈ ایسوسی ایشن کے چیئرمین نے بتایا کہ رواں سال ملک میں چینی کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے 1.5ملین ٹن اضافی چینی کی ضرورت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ چینی کی درآمد کیلئے مدت کا تعین حکومت کرے گی تاہم ان کے خیال میں 1.5 ملین ٹن درآمدات سے ملکی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد ملے گی۔ اس حوالے سے 15مارچ سے لے کر15 اپریل کے عرصے میں حکومت کوئی فیصلہ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت نے رواں سال 22.5ملین ٹن پیداوار کی پیشنگوئی کی ہے تاہم وزارت خوراک کا کہنا ہے کہ وہ اس حوالے سے دوبارہ جائزہ لے گی۔ واضح رہے کہ بھارت دنیا بھرمیں چینی کا سب سے بڑا صارف ملک ہے۔