خبرنامہ

تھائی لینڈ کی حکومت کا چینی پر زرتلافی ختم کرنے کا فیصلہ

بنکاک (ملت + اے پی پی) تھائی لینڈ کی حکومت نے چینی پر زرتلافی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تھائی لینڈ کے ذرائع ابلاغ کے مطابق وزارت زراعت کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ حکوتم نے اس سال کے آخر تک چینی پر زرتلافی کا سلسلہ ختم کرنے اور اندرونی سطح پر قیمتوں پر قابو پان کیلئے اقدامات کو ترک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ قبل ازیں برازیل نے عالمی تجارتی تنظیم میں تھائی لینڈ کی حکومت کی جانب سے چینی پر زرتلافی کا معاملہ اٹھایا تھا۔ برازیل کا موقف تھا کہ تھائی حکومت کی جانب سے زرتلافی کے باعث مسابقت کے قوانین کی پامالی ہورہی ہے ۔ عہدیدار نے بتایا کہ حکومت اس سال کے آخر تک اس حوالے سے تمام اقدامات کو یقینی بنائے گی۔