خبرنامہ

جنوری کے دوران چین میں غیر ملکی زرمبادلہ کی فروخت میں کمی

بیجنگ (ملت + اے پی پی) چین نے کہا ہے کہ جنوری کے دوران غیر ملکی زرمبادلہ کی فروخت میں کمی آئی جس کی وجہ یوان کی مستحکم شرح تبادلہ ہے۔پیپلز بینک آف چائنہ کی حالیہ رپورٹ کے مطابق جنوری کے دوران بینکوں نے 208.8 ارب یوان (30.42 ارب ڈالر) کا زر مبادلہ فروخت کیا جو کہ دسمبر میں فروخت کیے گئے زر مبادلہ 317.8 ارب یوان اور جنوری 2016 ء میں فروخت کیے گئے زرمبادلہ 644.54 ارب یوان سے کہیں کم ہے۔بینک کا کہنا ہے کہ کمرشل بینکوں کی جانب سے غیر ملکی زرمبادلہ کی فروخت میں رواں سال بہتری آئی ہے اور اس کا توازن متناسب ہورہا ہے۔