خبرنامہ

خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

نیویارک (ملت + اے پی پی) بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ کاروباری ہفتے کے آخری روز برینٹ کروڈ کے تحت خام تیل کی قیمتوں میں 52سینٹ فی بیرل کی کمی ریکارڈ کی گئی اورمستقبل میں خریداری کے معاہدے 55.60 ڈالر فی بیرل میں طے پائے۔ امریکی ڈبلیو ٹی آئی کے تحت قیمتوں میں 52سینٹ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اورمستقبل کے معاہدے 53.12 ڈالر فی بیرل میں طے پائے۔