خبرنامہ

رواں سال 2018ء کی تیسری سہ ماہی میں جولائی تاستمبرکےدوران ٹیلی نارپاکستان کو30ارب روپےکاریونیوحاصل

اسلام آباد ۔ (ملت آن لائن) رواں سال 2018ء کی تیسری سہ ماہی میں جولائی تا ستمبر کے دوران ٹیلی نار پاکستان نے 30 ارب روپے کا ریونیو کمایا ہے۔ ٹیلی نار پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عرفان وہاب نے کہا ہے کہ کمپنی کی افرادی قوت کی محنت اور معاشرے کو بااختیار بنانے کے وژن کے تحت کمپنی نے تین ماہ کے دوران سب سے زائد ریونیو حاصل کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمپنی کے ریونیو میں اضافہ قابل فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال کی تیسری سہ ماہی کے دوران گذشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 11.5 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور جولائی تا ستمبر 2018ء کے دوران ریونیو 30 ارب روپے تک بڑھ گیا جبکہ گذشتہ سال جولائی تا ستمبر 2017ء کے دوران کمپنی کا ریونیو 26.89 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔