خبرنامہ

رواں ما لی سال کے پہلے 7ماہ میں سبزیوں کی برآمدات میں25فیصد کمی

فیصل آباد (ملت + آئی این پی) رواں ما لی سال کے پہلے 7ماہ میں سبزیوں کی برآمدات میں25فیصد کمی تفصیل کے مطابق گز شتہ ما لی سال کے پہلے 7ماہ میں7کروڑ 98لا کھ ڈا لر کی 2لاکھ 79 ہزار میٹرک ٹن سبزیاں برآمد کی گئی تھی جو رواں سال کے اسی عرصہ میں سبزیوں کی برآمدات 25فیصد کمی کے ساتھ5کروڑ 98لاکھ ڈالر رہی اور انکا مجموعی حجم 2لا کھ میٹرک ٹن رہا بر سبزیوں کے آمد کندگان کے مطا بق ا نٹر نیشنل مارکیٹ میں پا کستانی کریلہ،ٹینڈا،گا جراور پیٹھابہت پسند کیا جا تا ہے مگر سبزیوں کے کا شتکار مناسب قیمت نہ ملنے کی وجہ سے ان سبزیوں کی کا شت نہیں کر رہے کیو نکہ ان سبزیوں کی پیداواری لا گت زیادہ ہے حکو مت سبزیوں کے کاشتکار کو کسی قسم کی سبسڈی نہیں دے رہی جس کی وجہ سے سبزیوں کے کا شتکار سبزی کی کا شت میں دلچسپی نہیں لے رہے اور پا کستان کی بر آمدات کم ہو رہی ہے۔