خبرنامہ

رواں ما لی سال کے پہلے 7ماہ میں کاٹن کلاتھ کی ایکسپورٹ میں 5فیصد کمی

فیصل آباد (ملت + آئی این پی) رواں ما لی سال کے پہلے 7ماہ میں کا ٹن کلاتھ کی ایکسپورٹ میں 5فیصد کمی مسلسل کمی کا سبب پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ بجلی اور گیس کے ٹیرف ریٹ دیگرہمسا یہ مما لک کی نسبت زیادہ تفصیل کے مطا بق گز شتہ ما لی سال کے پہلے 7ماہ میں 1ارب36کروڑ ڈا لر کا 1کروڑ 29کروڑ سکوائر میٹر کپڑا برآمد کیا گیا تھا جو رواں سال 5فیصد کمی کے سا تھ1ارب23کروڑرہ گیا اور بر آمدات کا مجموعی حجم 1ارب 11کروڑ سکوائر میٹر رہا کا ٹن کلاتھ کے برآمد کند گان کے مطا بق کپڑے کی برآمدات گز شتہ کئی ماہ سے مسلسل کم ہو رہی ہے جس کی مین وجہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضا فہ اور بجلی گیس کے ٹیر ف ریٹ دیگر ہمسا یہ مما لک کی ٹیرف کی نسبت زیادہ ٹیرف ریٹ زیادہ ہو نے کی سے پا کستان میں پیداواری لا گت میں اضا فہ برآمد کندگان کے مطا بق انٹر نیشنل مارکیٹ میں پا کستا نی ٹیکسٹا ئل کی مصنوعات کی قیمتیں بنگلہ دیش ،بھارت ،چائنہ اور دیگر دوسرے ممالک کے مقا بلے میں زیادہ ہیں حکو مت اگر انڈسٹرئل کو بجلی گیس کے سا تھ سا تھ ڈیو ٹیز کی مد میں ریلیف دے تو پا کستان انٹر نیشنل منڈی میں مقا بلہ کر سکتا ہے اس وقت ہم مقا بلے کی اس دوڑ مین بہت پیچھے ہیں۔