خبرنامہ

سارک وزراء خزانہ کا آٹھواں اجلاس (کل) اسلام آباد میں ہوگا

اسلام آباد ۔ 24 اگست (اے پی پی) سارک وزراء خزانہ کا آٹھواں اجلاس (کل) جمعہ کو اسلام آباد میں ہو گا۔ سارک وزراء خزانہ کے اجلاس سے قبل (آج) جمعرات کو سارک سیکرٹری خزانہ کا بھی اجلاس ہو گا۔ پاکستان نے افغانستان، بنگلہ دیش، بھوٹان، بھارت، مالدیپ، نیپال اور سری لنکا سمیت تمام سارک ممالک کو اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ وزیراعظم نواز شریف بھی وزارتی اجلاس کے افتتاحی سیشن میں شرکت کریں گے۔ اجلاس میں سارک میکنزم کے تحت خطہ میں جاری مختلف سرگرمیوں پر عملدرآمد کے سلسلہ میں پیشرفت کا جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں ساؤتھ ایشیئن اکنامک یونین کیلئے علاقائی تعاون بڑھانے سے متعلق اقدامات تجویز کئے جائیں گے۔