خبرنامہ

سونے کی قیمت میں فی تولہ 100روپے کی کمی

عالمی مارکیٹ:(اے پی پی) عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں استحکام دیکھا گیا اور سونے کی فی اونس قیمت1321ڈالر کی سطح پر مستحکم رہی۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں استحکام کے باوجود مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں معمولی کمی دیکھی گئی اور فی تولہ سونے کی قیمت100روپے کمی سے51900،دس گرام سونے کی قیمت 86روپے کمی سے 44485 روپے رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 740روپے کی سطح پر مستحکم ریکارڈ کی گئی۔