خبرنامہ

سٹیٹ بینک نے الیکٹرانک آئی پی او کا جدید نظام متعارف کرا دیا

لاہور (ملت آن لائن) کپیٹل مارکیٹ میں سرمایہ کاری کو مزید آسان اور سہل بنانے کے لئے، سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان اورسٹیٹ بینک نے باہمی تعاون سے الیکٹرانک آئی پی او کا جدید نظام متعارف کروا دیا ہے۔ اس نظام کے تحت کمپنیوں کی جانب سے ابتدائی عوامی پیشکش (آئی پی او) کے دوران فروخت کے لئے پیش کئے جانے والے حصص کی خریداری کے لئے درخواستیں آن لائن دی جا سکیں گی۔
یہ سینٹر لائزیڈ الیکٹرانک آپی پی سسٹم، ایس ای سی پی اور سٹیٹ بینک آف پاکستان کی ہدایات اور گائیڈلائن کے مطابق، ون لنک گارنٹی لمیٹڈ اور سینٹرل ڈیپازٹری کمپنی نے تکنیکی معاونت سے تشکیل دیا ہے۔ اس نئے آن لائن نظام سے آئی پی او میں حصص کی خریداری میں دلچسپی رکھنے والے عوام اور سرمایہ کار، جن کا کہ کسی بھی شیڈول بینک میں اکا¶نٹ ہو، قومی شناختی کارڈ نمبر کی مدد سے کسی بھی وقت اس سسٹم کے لئے بنائے گئے ویب پورٹل؛ wwwcdceipocom پر جا کر اپنا اندارج کروا سکتے ہیں۔