خبرنامہ

سکریپ کی درآمدات میں کمی ہوئی:‌سٹیٹ بنک

اسلام آباد (ملت + اے پی پی) گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال 2016-17ء میں جولائی تا اکتوبر کے دوران لوہے اور سٹیل سکریپ کی ملکی درآمدات میں 54 ملین ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تا اکتوبر کے دوران 257 ملین ڈالر کا لوہا اور سٹیل سکریپ درآمد کیا گیا ہے جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران 311 ملین ڈالر کی درآمدات کی گئی تھیں ۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال 2015-16ء کے دوران ملک میں لوہے اور سٹیل کی مجموعی پیداور میں 9.3 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ اس سے گزشتہ مالی سال کے دوران شعبہ کی پیداوار میں 35.4 فیصد کی شرح سے اضافہ ہوا تھا۔