خبرنامہ

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کے نرخ 8 دن کی مندی کے بعد بڑھنے شروع ہو گئے

سنگاپور (ملت + اے پی پی) عالمی و ایشیائی مارکیٹ میں خام تیل کے نرخ گذشتہ آٹھ میں فرش پر لگنے کے بعد جمعرات کو خام تیل کے امریکی ذخائر میں کمی آنے کی اطلاعات کے ساتھ اوپر اٹھنے شروع ہوگئے۔سنگا پور مرکنٹائل میں نیویارک میں کنٹریکٹ کے تحت امریکی کروڈ( ڈبلیو ٹی آئی)کی مئے کے لئے سپلائی 29 سینٹ کے اضافے کے ساتھ 49.15 ڈالر فی بیرل اور برنٹ نارتھ(لندن کروڈ)کے نرخ 34 سینٹ کے اضافے کے ساتھ 52.15. ڈالر فی بیرل رہے۔