خبرنامہ

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ

لندن (ملت + اے پی پی) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان رہا جس کی بنیادی وجہ امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرح سود کے بارے میں غیر یقینی صورتحال ہے ۔ لندن میں سپاٹ گولڈ کی قیمتوں میں 0.2فیصد کا اضافہ ریکا رڈ کیا گیا اور مستقبل میں خریداری کے معاہدے 1200.47ڈالر فی اونس میں طے پائے، یو ایس گولڈ کی قیمتوں میں 0.1فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سنگا پور میں سپاٹ گولڈ کی قیمتوں میں 0.4فیصد کا اضافہ ہوا اور مستقبل میں خریداری کے معاہدے 1203.31ڈالر فی اونس میں طے پائے۔ یو ایس گولڈ کے تحت قیمتوں میں 0.1فیصد اضافہ ہوا۔ نیو یارک میں سپاٹ گولڈ کی قیمتوں میں 0.2اضافہ ریکارڈ ہوا اور مستقبل میں خریداری کے معاہدے 1201ڈالر میں طے پائے ۔