خبرنامہ

عالمی منڈی میں تانبے کی قیمتوں میں اضافہ

لندن (ملت + اے پی پی) عالمی منڈی میں تانبے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گذشتہ روز لندن میٹل ایکسچینج کے تحت قیمتوں میں 0.8فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور مستقبل میں خریداری کے معاہدے 5865ڈالر فی ٹن میں طے پائے۔ شنگھائی فیوچر ایکسچینج کے تحت تانبے کی قیمتوں میں 0.7فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور مستقبل میں خریداری کے معاہدے 47.677فی ٹن میں طے پائے ۔