خبرنامہ

عالمی منڈی میں تانبے کی قیمتوں میں کمی

لندن (ملت + اے پی پی) عالمی منڈی میں تانبے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔ لندن میٹل ایکسچینج کے تحت تانبے کی قیمتوں میں 0.2فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی اورمستقبل میں خریداری کے معاہدے 5917 ڈالر فی ٹن میں طے پائے۔ شنگھائی فیوچر ایکسچینج کے تحت قیمتوں میں 0.9فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا اورمستقبل میں خریداری کے معاہدے 6999 ڈالر فی ٹن میں طے پائے۔