خبرنامہ

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی

لندن (ملت + اے پی پی) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز بینچ مارک برینٹ کروڈ کے تحت خام تیل کی قیمتوں میں 1.06ڈالر فی بیرل کی کمی ریکارڈ کی گئی اورمستقبل میں خریداری کے معاہدے 55.30ڈالر فی بیرل میں طے پائے۔امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے تحت خام تیل کی قیمتوں میں 70سینٹ کی کمی ریکارڈ کی گئی اورمستقبل میں خریداری کے معاہدے 53.13ڈالر فی بیرل میں طے ہوئے۔