خبرنامہ

عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں کمی کا رحجان

لندن (ملت + اے پی پی) عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں کمی کا رحجان رہا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز لندن میں سپاٹ گولڈ کی قیمتوں میں 0.8فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی اورمستقبل میں خریداری کے معاہدے 1239.43ڈالر فی اونس میں طے پائے۔ سنگاپور میں سپاٹ گولڈ کی قیمتوں میں 0.4فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی اورمستقبل میں خریداری کے معاہدے 1244.72ڈالر میں طے گئے گئے۔یوایس گولڈ فیوچرز کے تحت قیمتوں میں 0.3فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔نیویارک میں سپاٹ گولڈ کی قیمتوں میں 0.7فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور مستقبل میں خریداری کے معاہدے 1240.66ڈالر فی اونس میں طے پائے۔