خبرنامہ

لاہور ،پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کے خلاف درخواست

لاہور:(اے پی پی) ہائی کورٹ نے پٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں اضافے اور اضافی سیلز ٹیکس کی وصولی کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت،وزارت پٹرولیم اور اوگرا کو 21 ستمبر کیلئے نوٹس جاری کر دئیے۔ جسٹس مامون رشید شیخ نے جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار کے وکیل نے موقف اپنایا کہ حکومت پٹرولیم مصنوعات پر 17 فیصد سے زائد سیلز ٹیکس وصول کر رہی ہے جو غیر قانونی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوئی، لیکن پاکستان میں عالمی مارکیٹ کے مطابق قیمتوں میں کمی نہیں کی گئی۔ درخواست گزار نےاستدعا کی کہ پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس میں کیے گئے اضافے کو کالعدم قرار دیا جائے۔