خبرنامہ

ملائشین پام آئل کی قیمتیں دو ہفتے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

کوالالمپور (ملت + اے پی پی) ملائشین پام آئل کی قیمتیں دو ہفتے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز بینچ مارک برسا ملائشیا ڈیرویٹوایکسچینج کے تحت خام پام آئل کی قیمتوں میں 1.1فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اورمستقبل میں خریداری کے معاہدے 2860رنگٹ یا 643.58ڈالر فی ٹن میں طے پائے۔ مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیوں کے دوران مجموعی طور پر 48921لاٹس کا کاروبارہوا۔