خبرنامہ

ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخوں میں اضافہ

کوالالم پور (ملت + اے پی پی) ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ طلب میں اضافہ اور پیداوار میں کمی ہے۔برسا ڈیریویٹوز ایکسچینج میں مئی کیلئے پام آئل کے سودے 1.1 فیصد بڑھ کر 2893 رنگٹ (650 ڈالر) فی ٹن رہے۔ایکسچینج میں پام آئل کی 25 ٹن وزن کی حامل کل 36939 لاٹوں کا کاروبار ہوا۔