خبرنامہ

ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخ

کوالالم پور (ملت + اے پی پی) ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ چین کی جانب سے طلب میں کمی ہے۔برسا ڈیریویٹو ایکسچینج میں پام آئل کے فروری کیلئے سودے 0.9 فیصد گرنے کے بعد 3050 رنگٹ (683 ڈالر) فی ٹن طے پائے۔مارکیٹ میں 25 ٹن وزن کی حامل 29709 لاٹوں کا کاروبار ہوا جو 2015 ء کی یومیہ اوسط 44600 لاٹ سے کم ہے۔