خبرنامہ

موبائل فون وٹیبلیٹس کی مس ڈیکلریشن کا منفرد کیس

موبائل فون وٹیبلیٹس

موبائل فون وٹیبلیٹس کی مس ڈیکلریشن کا منفرد کیس

کراچی:(ملت آن لائن) پاکستان کسٹمز اپریزمنٹ ویسٹ نے الحمد انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل کے افسران اورمتعدد درآمدکنندگان کے خلاف بلز آف لیڈنگ میں ردوبدل کر کے موبائل فونز اور ٹیبلٹس کی مس ڈیکلریشن کرنے کے الزام میں ایف آئی آر درج کرا دی ہے۔ کلکٹر کسٹمزاپریزمنٹ ویسٹ شہناز مقبول نے ڈپٹی کلکٹر آر اینڈ ڈی عمران رسول کو یو اے ای سے آنے والے کنسائمنٹس میں بلز آف لیڈنگ میں تبدیلی کر کے موبائل فونز اور ٹیبلٹس کی کلیئرنس کرائے جانے کی خفیہ اطلاع سے آگاہ اور ضروری ہدایات دیں جس پر آر اینڈ ڈی نے وی بوک سسٹم میں اس کنسائمنٹ پر ہولڈ سائن مارک کر دیا اور اس کو مخفی رکھا گیا تاکہ اس کی اطلاع اے آئی سی ٹی پر نہ ہو البتہ سی ایس ڈی الحمد انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینلز احمد مرزا نے اس کی اطلاع امپورٹرز کو کردی جس کی وجہ سے ان درآمد کنندگان نے اس کی جی ڈی فائل ہی نہیں کی۔
اس پر عمران رسول نے خود جاکر کنسائمنٹس کا معائنہ کیا تو معلوم ہوا کہ اے آئی سی ٹی کا اسٹاف کنسائمنٹس کا سامان وہاں سے ہٹا رہا تھا، اے آئی سی ٹی اسٹاف قانون کے مطابق ہولڈ کیے ہوئے سامان کو ہٹا نہیں سکتا اور نہ ہی اس کی اطلاع کسی بھی درآمد کنندہ کو دی جاسکتی ہے، اس معائنے کے نتیجے میں بڑی مقدار میں موبائل فونز، ٹیبلٹس اور بیٹریز قبضہ میں لے لی گئیں۔
تحقیقات سے معلوم ہوا کہ فریٹ فارورڈرز، امپورٹرز اور اے آئی سی ٹی اسٹاف سب ہی اس فراڈ میں ملوث ہیں، اس تحقیقات کے نتیجے میں ذوالنتقام امپیکس، اہرام اینڈ کمپنی، رانا انٹرپرائزز، الائیڈ ایکسپرٹ لاجسٹکس اور اے آئی سی ٹی اسٹاف کے خلاف ایف آئی آر درج کرا دی گئی ہے۔