خبرنامہ

نوٹوں کی معطلی: بھارت معشیت کی ترقی کی رفتار میں پیچھے رہ گیا

نئی (ملت + اے پی پی) گزشتہ سال پانچ سو اور ہزار روپے کے کرنسی نوٹوں کی معطلی نے بھارتی معشیت کی ترقی کی رفتار کو پیچھے دھکیل دیا۔بھارت کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 2016 کی تیسری سہ ماہی میں شرح نمو کی رفتار 7.3 سے گھٹ کر 7 فیصدکی سطح پر آ گئی، تیسری سہ ماہی میں سب سے زیادہ نقصان رئیل اسٹیٹ اور مالیاتی شعبوں کو پہنچا ہے۔