خبرنامہ

نیشنل سیونگز سنٹر کے زیراہتمام40ہزار روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی پیر کو ہوگی

فیصل آباد۔(ملت آن لائن) قومی بچتوں کے فروغ کیلئے سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز حکومت پاکستا ن کے زیر اہتمام 40ہزار روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 3 ستمبر بروزپیر کو منعقد ہو گی ۔ ریجنل ڈائریکٹوریٹ مرکز قومی بچت فیصل آباد کے ترجمان نے میڈیا کو بتایاکہ یہ رواں سال کی 23ویں اور مجموعی طور پر 75ویں قرعہ اندازی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ اس قرعہ اندازی کا پہلا انعام 7کروڑ50لاکھ روپے کا ایک ، دوسرا انعام 2کروڑ 50لاکھ روپے کے تین اور تیسرا انعام 5لاکھ روپے مالیت کے 1696انعامات ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ اس بار قرعہ اندازی سٹیٹ بینک آف پاکستان ملتان میں منعقد ہو گی۔ انہوں نے بتایا کہ اس موقع پر ایک خصوصی تقریب کا انعقاد بھی کیا جائیگاجس میں مختلف مکاتب فکر کی اہم شخصیات شرکت کریں گی۔انہوں نے بتایا کہ اس قرعہ انداز ی میں کل 17سو انعامات دیئے جائیں گے۔