خبرنامہ

نیوزی لینڈ کے شہد کی طلب میں اضافہ

ویلنگٹن (ملت + آئی این پی) چین اور آسٹریلیا سے طلب میں اضافے کے باعث نیوزی لینڈ کے شہد کی قدروقیمت میں اضافہ ہوگیا ہے،نیوزی لینڈ کے شہد میں جون 2016کے اختتام تک برآمد میں 35فیصد اضافہ ہوا۔سرکاری رپورٹ کے مطابق شہد کی برآمدی مالیت میں کچھ کمی واقع ہوگئی تھی تاہم چین اور آسٹریلیا کی طرف سے طلب میں اضافے کے باعث اسکی برآمدات میں اضافہ ہوگیا،نیوزی لینڈ نے 8ہزار 831ٹن شہد برآمد کیا،جس کی مالیت 221.73ملین امریکی ڈالر رہی،آسٹریلیا کو شہد کی برآمد میں 35فیصد اضافہ ہواجبکہ چین اس سلسلے میں دوسرے نمبر پر رہا۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ جب نیوزی لینڈ کے شہد کی برآمدات میں اضافہ ہوا تو عالمی سطح پر شہد کی قیمتیں کم ہوگئیں،نیوزی لینڈ میں گذشتہ سال شہد کی پیداوار 19ہزار885ٹن رہی۔۔۔۔(خ م)